ٹیمپرنگ کیس‘ ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور  ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم

 ٹیمپرنگ کیس‘ ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور  ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے چیک میں ٹیمپرنگ کرکے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں (بقیہ نمبر41صفحہ 7پر)

 فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم سعد محمود کے خلاف نجی بینک نے چیک ٹیمپرنگ کرکے 15 لاکھ 80 ہزار روپے کا فراڈ کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا ملزم نے اپنی ملازمت کا فائدہ اٹھاکر نے دیگر صوبے کے برانچ افسر سے ملکر ٹمپر شدہ چیک کیش کرایا اور رقم خورد برد کرلی ملزم سے تفتیش ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے تاہم عدالت نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 23 نومبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -