جعلی بینک اکاؤنٹ کیس‘ ملزم کا تین روزہ  جسمانی ریمانڈ منظور‘ تحقیقات شروع

 جعلی بینک اکاؤنٹ کیس‘ ملزم کا تین روزہ  جسمانی ریمانڈ منظور‘ تحقیقات شروع

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے شہری کے نام کا جعلی بینک اکاؤنٹ بنا کر نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف(بقیہ نمبر42صفحہ 7پر)

 آئی اے کے مطابق ملزم قمر ضیاء کے خلاف مدعی ریاض الحق نے مقدمہ درج کرایا جس میں الزام عائد ہوا کہ ملزم نے مدعی کے نام کا نجی بینک چیچہ وطنی میں 2015 میں جعلی بینک اکاؤنٹ بنایا جعلی دستخط کرکے مدعی کو نقصان پہنچایا جس پر لوکل پولیس نے بوگس چیک کا مقدمہ درج کیا ملزم سے جعلی چیک برآمد ہونی باقی ہیں اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -