کمشنر بہاولپور کی چیمبر آف کامرس کے  وفد سے ملاقات‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال

         کمشنر بہاولپور کی چیمبر آف کامرس کے  وفد سے ملاقات‘ مختلف امور پر ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن(ر) محمد ظفر اقبال نے ایوان صنعت و تجارت بہاول پور کے عہدیداران کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز بہاول پور کے وفد میں صدر تنویر محمود،(بقیہ نمبر43صفحہ 7پر)

 جاوید اقبال چوہدری، ملک اعجاز ناظم، ڈاکٹر رانا محمد طارق اور دیگر اراکین شامل تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن(ر) محمد ظفر اقبال نے کہا کہ ایوان صنعت و تجارت بہاول پور کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام تر اقداما ت بروئے کار لائے جائیں گے اور نئے سرمایہ کاروں کے لئے سہولیات  کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ وفد نے زیر تعمیر انڈسٹریل اسٹیٹ، بہاول پور موٹر وے سے کنکشن اور دیگر زیر التوا امور بارے تبادلہ خیال کیا۔ کمشنر بہاول پور نے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو ہدایات جاری کیں۔

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -