بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری  ضمانت وکلاء دلائل کے بعدکنفرم

 بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری  ضمانت وکلاء دلائل کے بعدکنفرم

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے رقم کی ادائیگی پر بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت وکلاء  دلائل کے بعد کنفرم کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری (بقیہ نمبر44صفحہ 7پر)

سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم شاکر  نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف تھانہ نیو ملتان نے رواں سال میں مقدمہ درج کیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ مدعی نے کاروباری تعلقات کی بنیاد پر ملزم کو لاکھوں روپے کا سامان دیا اور بدلے میں چیک وصول کیا لیکن چیک بوگس نکلا جس پر پولیس اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانا چاہتی ہے جبکہ وہ بے قصور ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -