ڈیرہ: تین روزہ ٹرانسفارمیشنل ٹریننگ پروگرام  کی افتتاحی تقریب‘ شاہینہ نجیب کھوسہ سمیت اہم  شخصیات کی شرکت‘ شرکاء کا بھرپور دلچسپی کا اظہار

ڈیرہ: تین روزہ ٹرانسفارمیشنل ٹریننگ پروگرام  کی افتتاحی تقریب‘ شاہینہ نجیب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



ڈیرہ‘ جام پور (بیورورپورٹ‘ سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے اور سوشل ورکر ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا ہے کہ قوم کے ذہن اور رویوں کو مثبت انداز (بقیہ نمبر46صفحہ 7پر)
سے بدلنے کی کوئی بھی سنجیدہ اور مسلسل کوشش پاکستانیوں کے لیے انفرادی اور اجتماعی طور پر گیم چینجر ہو سکتی ہے وہ مثبت پاکستانی تحریک کے بینر تلے ضلعی انتظامیہ ڈائریکٹر کالجز، غازی میڈیکل کالج، ہمت آرگنائیزیشن اور محبت ویلی کے تعاون سے تین روزہ ٹرانسفارمیشنل ٹریننگ پروگرام کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ٹریننگ ورکشاپس وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں محبت ویلی ساہیوال کے ٹرینرز محمد نواز اور آمنہ نواز نے کہا کہ اگر حکومت اس وقت پروگرام کی اہمیت کو سمجھ رہی ہے اور اسے جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہے تو یہ پاکستانی قوم کی خوش قسمتی ہے ورکشاپ کے پہلے دن فرد کی زندگی میں اہم ترین بارہ پہلوؤں میں سے تین جسمانی صحت، ذہنی صحت اور جذباتی صحت کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی گئی اور عملی مشقیں کرائیں گئیں شرکا نے بھر پور دلچسپی کا اظہار کیا ورکشاپ میں کالجز، یونیورسٹی طلباء اساتذہ، ڈاکٹرز، وکلا اور سول سوسائٹی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ورکشاپ جمعہ، ہفتہ اتوار صبح نو سے شام چار بجے تک جاری رہے گی۔ جام پورسے نامہ نگار کے مطابق وزیراعظم کی سربرائی میں پاکستان ترقی کے منازل طے کررہا ہے۔ جنوبی پنجاب کے ادارں کی حالت زار کو بہتر کرنے اور لیٹریسی کی شرع کو بڑھانے کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے متعد د کالجوں کی منظوری دی ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں طلباء کے لیے نئے کالج کی منظوری دی ہے۔ ڈیرہ غازی خان۔ راجن پور۔ اور دیگر اضلاع کے طلباء کی کردارسازی کے لیے تین روزہ ٹرینگ پروگرام شروع کیاجارہا ہے۔ جس میں طلباء وطالبات کو فری ٹرینگ دی جائے گی۔ یہ بات ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شیخ فیاض احمد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اظہار