کامیاب پالیسیاں‘ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی‘ عامر طلال خان 

    کامیاب پالیسیاں‘ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی‘ عامر طلال خان 

  

علی پور(نمائندہ پاکستان) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کریں گے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے انشااللہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور آئندہ بھی تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی حلقہ این اے186 کے عوام سے سیاست نہیں بلکہ محبت کا رشتہ (بقیہ نمبر26صفحہ 6پر)

ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا ہم نے اقتدار کی بجائے حلقہ کیلئے فنڈز کو ترجیحی دی ان خیالات کا اظہار ایم این اے سردارعامر طلال خان گوپانگ، سابق ضلعی چیئرمین حافظ محمد عمر خان خان گوپانگ نے سلطان پور کا دورہ کرتے ہوئے صدر بار علی پور صادق محمد خان رند ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر معززین علاقہ سید طاہر رضا بخاری، حاجی فیض خان رند، جام اللہ بخش ٹانوری، جام اقبال سرکی، ملک پرویز بوہڑ سے گفتگو  کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے حلقہ کے دوستوں اور ووٹروں کے احسان مند ہیں جنہوں نے ہر الیکشن پر ہم پر اعتماد کیا اور کامیابی دلوائی سردار عمر خان گوپانگ نے کہا کہ متوقع بلدیاتی الیکشن میں دوستوں کو ساتھ لے کر چلیں گے تمام امیدواروں کے فیصلے چیف گوپانگ گروپ سابق ایم این اے سردار عاشق خان گوپانگ کریں گے انشاء اللہ گوپانگ گروپ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

عامر طلال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -