کوٹ مٹھن: حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا عرس شروع‘ سکیورٹی ہائی الرٹ

کوٹ مٹھن: حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا عرس شروع‘ سکیورٹی ہائی الرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 راجن پور‘ جام پور‘ مٹھن کوٹ (تحصیل رپورٹر‘ نامہ نگار) کوٹ مٹھن میں عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح کر دیا گیا ہے مزار فرید کو عرق گلاب اور عطر سے غسل دیا گیا ہے اور چادر چڑھائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے(بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)
 سجادہ نشین دربار فرید خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کے ہمراہ پھولوں کی چادر چڑھائی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ حضرت خواجہ غلام فریدؒ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کے کلام سے امن، بھائی چارہ، محبت کا سبق ملتا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سیکیورٹی کے انتظامات کو چیک کیا سی سی ٹی وی کیمرے اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے دی گئی کرونا ایس او پیز پر عمل کریں۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور فیصل گلزار نے عرس حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے پہلے روز کوٹ مٹھن کا دورہ کیا اور دربار کے منتظمین سے ملاقات کی سیکیورٹی صورتحال اور عرس کے دوران انتظامات کا جائزہ لیا۔  اس کے بعد ڈی پی او راجن پور نے دربار کے اطراف انٹری اور ایگڑیٹ پوائنٹس پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ سی سی ٹی وی کیمرہ اور کنٹرول روم کا وزٹ کیا۔  اس موقع پر ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار کا کہنا تھا کہ دوران عرس سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔  راجن پور پولیس کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے ہمہ وقت تیار ہے۔ راجن پور پولیس نے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کیئے ہیں۔ عرس کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر پنجاب پولیس، ایلیٹ پولیس فورس، ٹریفک پولیس اور کیو آر ایف کے 1000 سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔ عرس اور دربار کی سیکیورٹی کو تھری لیئر سیکیورٹی میں تقسیم کیا جائے گا۔ زائرین کو ہر لیئر سے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی داخلہ کی اجازت ہوگی۔
ہائی الرٹ