پاک کالونی کھٹکانہ‘ ٹرانسفارمر میں زور دار دھماکہ ‘خوف وہراس

پاک کالونی کھٹکانہ‘ ٹرانسفارمر میں زور دار دھماکہ ‘خوف وہراس

  

ملتان(نیوز رپورٹر)میپکو کینٹ سب ڈویژن کے علاقہ پاک کالونی کھٹکانہ کے ٹرانسفارمر میں زور دار دھماکہ ہوا جس سے پورے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر جمع ہوگئے تفصیل کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے ٹرانسفارمر میں دھماکہ ہونے سے آگ بھڑک اٹھی جبکہ شارٹ سرکٹ کے باعث متعدد گھریلو میٹر بھی متاثر ہوگئے ہیں اور گھریلو استعمال کا(بقیہ نمبر29صفحہ 6پر)

 الیکٹرونکس سامان بھی ناکارہ ہوکر رہ گیا ہے متاثرہ صارف امجد بھٹی کے مطابق ٹرانسفارمر میں آگ لگنے سے ان کا میٹر بھی جل گیا ہے جبکہ دھماکہ کی آواز سن کر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور سب ڈویژن کینٹ کے عملہ کو صورتحال سے آگاہ کیا تاہم میپکو عملہ کی سست روی کے باعث اہلیان علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت ٹرانسفارمر میں لگی آگ بجھانے میں مصروف ہوگئے اس دوران پورے علاقہ میں گھنٹوں بجلی کی سپلائی معطل رہی ہے بعد ازاں میپکو اہلکاروں نے پہنچ کر ٹرانسفارمر کی مرمت کرکے بجلی کی سپلائی لائن بحال کردی تاہم گھریلو صارفین کا ٹرانسفارمر کے دھماکے سے بہت مالی نقصان ہوگیا ہے جس کا ازالہ میپکو حکام کریں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -