روجھان میں تین ڈاکو کھاد ڈیلر سے 13 لاکھ لوٹ کر فرار 

روجھان میں تین ڈاکو کھاد ڈیلر سے 13 لاکھ لوٹ کر فرار 

  

روجھان(نمائندہ پاکستان) لنک روڈ پر ڈکیت کھاد ڈیلر 13 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے‘ تفصیل کے مطابق تحصیل روجھان کی اہم ترین شاہراہ روجھان تا چوک روجھان سے تین مسلح ڈاکووں نے کھاد ڈیلر سے تیرا لاکھ روپیلوٹ کر فرار ہوگئے کھاد ڈیلر ملک مہر گل کار سے روجھان شھر آرہا تھا کہ اسلحہ سے لیس ڈاکووں نے ریلوئے پھاٹک کراسنگ کے دوران کار (بقیہ نمبر30صفحہ 6پر)

کی رفتار کم ہوتے ہی فائرنگ کرکے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر تیرا لاکھ روپے لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے واردات سے علاقہ میں خوف وہراص پھیل گیا ہے اور عوامی سماجی حلقوں نے شھر کے اندر کی لنک روڈوں پر گشت بڑھانے اور ڈکیتیوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور روجھان میں ڈکیتی کی واردات کی صورت میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری نے متاثرین مہر گل کو فون کیا اور خریت دریافت کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کردی ہے۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -