50 ویں سالگرہ‘ ریڈیو پاکستان ملتان میں نیا آڈیٹوریم تعمیر کرنیکا اعلان 

        50 ویں سالگرہ‘ ریڈیو پاکستان ملتان میں نیا آڈیٹوریم تعمیر کرنیکا ...

  

 ملتان ( سٹی رپورٹر‘ نیوز رپورٹر) ریڈیو پاکستان کی پچاسویں سالگرہ کی تقریب کے سلسلے میں ریڈیو پاکستان ملتان اسٹیشن پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر تھے اس موقع پر ریڈیو پاکستان کی پچاسویں (بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)

 سالگرہ کا کیک کاٹا گیا تقریب میں سابق ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان خورشید ملک، اسٹیشن ڈائریکٹر کوثر ثمرین، معرو ف ماہر تعلیم پروفیسر حمید رضا صدیقی،  راحت ملتانکیر، ساجد علی ملتانی، امبر آفتاب، عابد کھاکھی، شاہد قریشی، مزمل حیدر، سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے ملک محمد عامر ڈوگر نے کہاہے کہ ریڈیو پاکستا ن ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہماری ثقافت اور روایات کے فروغ میں اہم کردار اد ا کر رہاہے انہوں نے کہاہے کہ ریڈیو کی اہمیت پوری دنیا میں مسلمہ ہے ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا کی ترقی کے باوجود ریڈیو پاکستان کی اہمیت کم نہیں ہوئی ہے ملکی زراعت کے فروغ اور کرونا جیسی وبا سے احتیاط کے لئے ادارہ کا کردار انتہائی اہم رہاہے اس موقع پر انہوں نے ریڈیو پاکستان میں 500افراد کی گنجائش کا آڈیٹوریم تعمیر کا اعلان کیا ملک عامر ڈوگر نے ریڈیو پاکستان ملتان کے موسیقی کے سٹوڈیو کے آلات کی فراہمی اور سٹوڈیو بلاک کی کار پنٹنگ کا بھی اعلان کیا اس موقع پرسابق ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان خورشید احمد ملک نے کہاہے کہ ریڈیو پاکستان نے کئی بڑے نام متعارف کرائے وہاں فوک موسیقی کی ترویج میں بھی اہم کردار ادا کیا اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان ملتان کو ثر ثمرین نے کہاہے کہ ریڈیو پاکستان ملک بھر میں بولی جانے والی زبانوں کی ترویج میں اہم کردار اداکر رہاہے انہوں نے کہاہے کہ ریڈیو پاکستان ملتان کی ٹیم منظم انداز میں اس ادارے کی نشریاتی سفر کو آگے بڑھا رہاہے۔ معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کہاہے کہ ریڈیو پاکستان ملتان کی پچاس سالہ تاریخ ہے جس نے ہمشہ اس خطے کے کلچر کو اجاگر کیا ہے اس موقع پر ملک ڈوگر نے میڈم  ثریا ملتانیکر میوزک سٹوڈیو کا بھی افتتا ح کیا ہے۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف ڈسٹرک ملتان کی تنظیم نے ضلعی صدر خالد جاوید وڑائچ کی قیادت میں ملک عامر ڈوگر کو معاون خصوصی وزیراعظم منتخب ہونے و ضلعی وومن ونگ کے اعزاز میں ایک شاندار استقبالیہ پیش کیا اور مختلف شعبہ ہائے جات میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والی شخصیات کو ایوارڈز دئیے گئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک عامر ڈوگر نے ضلعی تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے جو مجھے ذمہ داری دی گئی ہے میں اسکو احسن طریقے سے نبھائے کی کوشش کروں گا ضلعی صدر خالد جاوید وڑائچ نے اپنی تنظیم کی جانب سے ملک عامر ڈوگر کو معاون خصوصی بننے پر اور خواتین ونگ کی تقرری پر اپنی تنظیم کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع و تحصیل کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی ھے اور بہت جلد یونین کونسل کی سطح پر بھی مکمل کر لی جائے گی تقریب میں اراکین اسمبلی میں حاجی جاوید اختر، ملک۔ سلیم لابر، ملک واصف راں، سبین گل کے خطاب کے بعد ارشد خان قلندرانی، ضلعی جنرل سیکرٹری اعجاز لوٹھڑ، انفارمیشن سیکرٹری عامر انور قریشی، ڈاکٹر روبینہ اختر، جنرل سیکرٹری قربان فاطمہ، ضلعی صدر ذہین کنول،سٹی صدر آصفہ سلیم، آئی ایل ایف سے شاہ زیب افشار، ڈاکٹر صلاح الدین نے خطاب کیا۔بہترین کارکردگی پر ڈاکٹر معظم علی کو اور بہترین سوشل ورک پر نعیم اقبال نعیم کو ایوارڈ دئیے گئے اور آخر میں ملک ذوہیب اٹھنگل کو تحصیل صدر کے نائب صدر کا نوٹیفکیشن دیا گیا۔دیگر شرکاء میں یاسر خان، فہد اسحاق سانگی، چوہدری جمیل گجر،، تنویر لانگ، نواب عاشق بادوزء، خواجہ وقاص، مہر دلیر مہار، محمد سلیم بخآری، سید توقیر بخآری، ملک مرتضیٰ اٹھنگل، شیخ فیصل مغیث، سیخ عبدالسلام عارف، شاہد محمود انصاری، راؤ یاسر، کامران کھوکھر، چوہدری ارشد نوید، ملک مظہر نانڈلہ، سید اقبال بخآری، راؤ عادل خان، عزیز خان مہمند، شازیہ وحید، شازیہ کھاکھی، شہر بانو، غزل غازی، تسنیم کوکب، عروج فاطمہ، ملک علی ڈاہا، ملک نوید بھپلہ و دیگر معززین شریک تھے۔

عامر ڈوگر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -