گلگشت پاپڑ فیکٹری میں خوفناک‘ لاکھوں کا سامان جل کر راکھ 

        گلگشت پاپڑ فیکٹری میں خوفناک‘ لاکھوں کا سامان جل کر راکھ 

  

ملتان (وقا ئع نگار) گل گشت کے علاقے میں پا پڑوں کی فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور کی لاپروائی سے ماچس کی تیلی سے فیکٹری میں آگ لگ گئی۔جس کی وجہ سے  ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔ریسکیو کی بروقت کارروائی نے مزید نقصان ہونے سے بچا لیا جبکہ مقامی پولیس نے  موقع پر پہنچ کر قانونی  کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ گلگشت کے علاقے خان ویلج میں محمد کی پاپڑ فیکٹری میں مزدور کام کر(بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)

رہے تھے کہ پیکنگ کے دوران مزدوروں میں سے کسی ایک نے سگریٹ نوشی کرتے ہوئے ماچس کی تلی پھینکی جس کی وجہ سے آگ لگ گئی،آگ کی وجہ سے گودام میں موجود سامان کو اپنی لپیٹ میں لیکر راکھ میں بدل دیا، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس اور ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، متاثرہ مالک کے مطابق آگ کی وجہ سے گودام میں موجود سامان مالیت10ہزار جل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا،متعلقہ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

راکھ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -