ملتان: مختلف علاقوں میں چور‘ ڈاکو سرگرم‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

   ملتان: مختلف علاقوں میں چور‘ ڈاکو سرگرم‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  

ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ شمس کے علاقے قاسم پور کینال حسن سے مسلح ڈاکو نقدی6ہزار، موبائل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے سمن آباد چوک یسین سے تین نامعلوم ڈاکو نے روک کر اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل سمیت نقدی10ہزار لیگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد جمال سے دو ڈاکو نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین(بقیہ نمبر33صفحہ 6پر)

 کر فرار ہوگئے،تھانہ جلیل آباد کے علاقے بجلی گھر محمد عمران سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل مالیت 54ہزار لیگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے مال پلازہ نعمان خالد کی ہمشیرہ سے موٹرسائیکل سوار دو ملزمان جھپٹا مارکر پرس جس میں نقدی و موبائل اور طلائی زیور مالیت2لاکھ80ہزار موجود تھے چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ قطب پور کے علاقے بستی لنگڑیال حبیب الرحمن سے دو مسلح ڈاکو نے کیری ڈبہ، نقدی سمیت تین موبائل لیگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے محمد جنید کی جیب سے نقدی و موبائل مالیت21ہزار، نشتر ہسپتال سے محمد عرفان کا موبائل مالیت23ہزار، تھانہ چہلیک کے علاقے نواں شہر محمد عقیل،تھانہ قطب پور کے علاقے ٹمبر مارکیٹ طاہر نصیر،تھانہ شاہ شمس کے علاقے جیل موڑ فرخ نعمان،تھانہ گلگشت کے علاقے قیصر مشتاق،تھانہ الپہ کے علاقے طلحہ رفیق، تھانہ بستی ملوک کے علاقے حافظ اسلم کی موٹرسائیکلیں، تھانہ بی زیڈ کے علاقے فیصل ودیگر افراد کے پانچ موبائل، تھانہ نیوملتان کے علاقے خضر حیات کیگھر میں دو نامعلوم خواتین بے ہوشی سپرے کرکے نقدی و طلائی زیور مالیت2لاکھ46ہزار، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے مشاق احمد کے رقبہ سے کھاد وغیرہ مالیت67ہزار، تھانہ قادر پور راں کے علاقے محمد اسلم کے رقبہ سے مٹی ودرخت مالیت1لاکھ20ہزار، تھانہ صدر جلالپور کے علاقے محمد آصف کے گھر سے نقدی32ہزار سمیت دو تولہ زیور، تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے اللہ ڈیوایا کے گھر سے بیھنس مالیت2لاکھ، عبدالروف کیگھر سے نقدی و موبائل مالیت 1لاکھ50ہزار، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے محمد جنید کا موبائل مالیت20ہزار، غلام دستگیر کی موٹرسائیکل جبکہ تھانہ حرم گیٹ کے علاقے محمد علی کا موبائل مالیت38ہزار چوری ہوگئے۔

نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -