ترنڈہ محمد پناہ میں شادی شدہ خاتون غیرت کے نام پر قتل

  ترنڈہ محمد پناہ میں شادی شدہ خاتون غیرت کے نام پر قتل

  

ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی)ترنڈہ محمد پناہ 30 سالہ شادی شدہ خاتون غیرت کے نام پر قتل کردی گئی‘ شوہر اور رشتہ داروں نے آشنا ساتھ پکڑے جانے پر تشدد کر کے مارڈالا، تفصیل کے مطابق ترنڈہ محمد پناہ کے نواحی موضع کوٹلہ درگھ میں سلینہ زوجہ نادر ارائیں گزشتہ روز کالا نامی شخص ساتھ پکڑی گئی تھی جسے اس کے شوہر نادر نے رشتہ داروں عابد ولد صدیق و دیگر نے غیرت کے نام پر بہیمانہ تشدد کر کے جان سے مار ڈالا اور طبعی موت قرار دے کر تدفین کرنے والے (بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)

تھے کہ کسی نے خاتون کے مبینہ قتل کی اطلاع پولیس کو کر دی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ ترنڈہ محمد پناہ موقع پر پہنچ گئی اور میت کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر ترنڈہ محمد پناہ منتقل کر دیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -