شہری کرونا سے محفوظ رہنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں‘ خاور علی شاہ 

شہری کرونا سے محفوظ رہنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں‘ خاور علی شاہ 

  

 کبیروالا(نامہ نگار) ملکی معیشت کا استحکام، عوام کو ریلیف ملنا چاہیے،اپوزیشن،عوام کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، احتجاجی جلسوں منعقد کرنے سے اجتناب کیا جائے، ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ اور ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے اپنی رہائشگاہ پر شہریوں سے مسائل سننے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں (بقیہ نمبر35صفحہ 6پر)

نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران کا افغانستان کا حالیہ دورہ سیاسی اور معاشی حوالوں سے انتہائی کامیاب رہا ہے،ان کے کامیاب دورے سے حاصل ہونیوالے مثبت اور تعمیری نتائج کے دنیا بھر اور خطے کی صورت حال پر گہرے اثرات مرتب ہونے کے بھرپور امکانات ہیں،خطے سمیت اقوام عالم میں قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف سفارتی اقدامات کرنے کے ساتھ ”ہفتہ شان رحمتہ العالینؐ“ مناکر دنیا بھرکو نبی کریمؐ کو تمام انسانوں کے لئے پیغمبر رحمت ہونے کا شعوری پیغام دیا ہے۔

خاور شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -