تعلیم‘ صحت‘ معیشت کی بہتری اولین ترجیح‘ اب تبدیلی آئے گی‘ محسن لغاری 

تعلیم‘ صحت‘ معیشت کی بہتری اولین ترجیح‘ اب تبدیلی آئے گی‘ محسن لغاری 

  

 جام پور(نامہ نگار) صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وزیراعلی سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق تعلیم صحت اور معیشت کی بہتری کیلئے بھر پور اقدامات کررہی ھے۔ اگلے مالی سال کے دوران عوام ماضی اور حال میں واضح فرق محسوس کریں گے وہ گذشتہ روز ٹی ایچ کیو جام پور میں کارڈیک بلاک۔ آئی (بقیہ نمبر36صفحہ 6پر)

بلاک اور نئے ٹراما سنٹر کی عمارت کی تکمیل اور محکمہ صحت کو منتقلی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررھے تھے۔ اس منصوبہ پر ساڑھے چھ کروڑ روپے لاگت آء ھے۔  اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر فیاض احمد۔ پی ایس او برائے ایم این اے قاسم خان لنگرانہ  ایس ڈی او بلڈنگز سیلم ترین ملک بلال ببر جاوید اقبال ڈاکٹرز فیصل کھرل۔ مطیع اللہ ماجد کریم  طاھر ملک اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

محسن لغاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -