مریم صفدر جتنی تحریکیں چلا لیں حکومت اپنی مدت پوری کریگی‘ اورنگزیب کھچی‘ ظہور احمد
وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایم این اے اورنگزیب خان کھچی،ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرل نے اپوزیشن خاص طور پر مریم صفدر سے کہا ہے کہ آپ مسلسل اڑھائی سال بھی تحریکیں اور(بقیہ نمبر4صفحہ 6پر)
جلسے چلائیں تب بھی آپ اس حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور نہ ہی عمران خان کا بال بیکا کرسکتے ہیں کیونکہ 100بددیانت اور کرپٹ مل کر ایک محب وطن رہنما کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہاں اس نازک ترین وقت جس میں ناصرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لوگوں کی زندگی خطرات میں گھری ہوئی ہے اس میں یہ لوگ اپنی نیچ حرکتوں سے ملک کو موت کے منہ میں دھکیل دیں گے مریم صفدر کی زبان اور لہجے سے یہ معلوم ہوتا ہے جیسے اس کی تربیت میں بہت ساری کمی رہ گئی ہو یہ عمران خان کو کہہ رہے ہیں کہ جو بلدیاتی الیکشن کے قابل نہیں تھا اسے پورا ملک سونپ دیا گیا ہے۔
مدت