حلقہ کے مسائل کا حل اولین ترجیح‘ نوجوانوں  کو روز گار فراہم کرینگے‘ سبطین رضا بخاری

 حلقہ کے مسائل کا حل اولین ترجیح‘ نوجوانوں  کو روز گار فراہم کرینگے‘ سبطین ...

  

 علی پور(نمائندہ پاکستان)نوجوان میرا سرمایہ ہیں جلد ہی ان کو روز گار سے منسلک کردیا جائے گا‘ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سید سبطین رضا بخاری نے ملک عطاء محمد کھلنگ کی رہائش گاہ پر (بقیہ نمبر5صفحہ 6پر)

معززین علاقہ ملک خادم حسین مکول، شیخ محمد اقبال قریشی، میاں عبید اللہ قریشی، خواجہ عاشق حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے اڑھائی سالہ دور اقتدار میں اپنے حلقہ میں ابوں کے منصوبے مکمل کرائے ہیں گوپانگ گروپ عوام سے وعدے پورے کررہا ہے متوقع بلدیاتی الیکشن میں دوستوں کو ساتھ لے کر چلیں گے حلقہ کی تما یونین کونسلوں میں پرائمری سکولوں کو ہاء کا درجہ دیا جائے گا خیر پور سادات علی پور پھلن شریف مڈوالہ میں صاف پانی کی فراہمی کے لیئے جلد ہی واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے۔

سبطین رضا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -