ملتان جلسہ‘ حکومت نے رکاوٹ ڈالی تو شہر  شہر ریلیاں نکالیں گے‘ چودھری محمد یوسف

 ملتان جلسہ‘ حکومت نے رکاوٹ ڈالی تو شہر  شہر ریلیاں نکالیں گے‘ چودھری محمد ...

  

 گگو منڈی (نامہ نگار)حکومت نے پی ڈی ایم کے ملتان میں ہونے والے میں رکاوٹ ڈالی تو شہر شہر احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب(بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)

 کے ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری چوہدری،محمد یوسف کسیلیہ ایم پی اے نے صحافیوں سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ ن لیگ ضلع وہاڑی کی قیادت کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی جس میں رکن قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آ رائیں سردار خالد محمود ڈوگر ایم پی اے،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ایم پی اے اور دیگر نے شرکت کی میٹنگ میں ملتان میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسہ کے انعقاد کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی اور پلان کے مطابق مسلم ن کے عہدیداران اور اراکین اسمبلی اپنے شہروں سے مسلم لیگی کارکنوں کو قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ لے کر آ ئیں گے جبکہ حکومت کی طرف سے جلسہ کے انعقاد میں رکاوٹ ڈالی نجانے کی صورت میں پلان بی مرتب کیا گیا ہے جس کے مطابق حکومتی اقدامات کا بھر پور جواب دیا جائے گا اور شہر شہر مسلم لیگ ن کے کارکنان احتجاجی ریلیاں نکالیں گے اور حکومتی اقفدامات کی مزمت کی جائے گی۔

چودھری یوسف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -