ملتان: ایس او پیز کی خلاف ورزی  تین افراد پر مقدمہ‘ کارروائی شروع

 ملتان: ایس او پیز کی خلاف ورزی  تین افراد پر مقدمہ‘ کارروائی شروع

  

 ملتان (وقا ئع نگار) کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ کرنے اور رات گئے اپنی دوکانیں کھول کر عوام کا رش کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف (بقیہ نمبر10صفحہ 6پر)

مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے شہریوں کو حکومت پنجاب کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ حرم گیٹ، دہلی گیٹ اور جلیل آباد میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیئے گئے،ملزمان اپنی اپنی دوکان کھول کر رات گئے تک عوام کا رش کرکے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرتے ہوئے کورونا کے پھیلاو کا سبب بنے ہوئے تھے۔

خلاف ورزی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -