محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر‘ قواعد  کی خلاف ورزی کا انکشاف‘ افسر شدید برہم

 محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر‘ قواعد  کی خلاف ورزی کا انکشاف‘ ...

  

 ملتان (وقا ئع نگار) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے کچھ افسروں کی جانب سے نیو مینجمنٹ سٹرکچر کے منافی کام کرنے(بقیہ نمبر11صفحہ 6پر)

 اور رکاوٹیں ڈالنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں جاری تحریری احکامات میں کہا ہے کہ انتظامی امور میں غیر پیشہ وارانہ اور غیر ذمہ دارانہ رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔کیونکہ نیو مینجمنٹ سٹرکچر انتظامی امور اور طبی سہولیات کی فراہمی میں بہتری کے لئے متعارف کروایا گیا ہے۔جس سے ہسپتالوں کی انتظامیہ اور ایم ایس کو طاقت ملے۔ہسپتالوں میں شفافیت اور فعالیت بہتر ہوسکے۔تحریری احکامات میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کے نوٹس میں آیا ہے کہ کچھ افسر نیو مینجمنٹ سٹرکچر کے منافی کام کررہے ہیں۔آئندہ متعلقہ انتظامی افسر کی جانب سے دیے گئے حکم اور ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔کسی شکایت کی صورت میں ذمہ دار افسر کیخلاف انضباطی کاروائی کی جائے گی۔نیو مینجمنٹ سٹرکچر کے تحت افسر الگ دفاتر کی بجائے ایک دفتر میں بیٹھیں گے۔تمام سرکاری امور ایم ایس کے ذریعے نمٹائے جائیں گے۔کوئی افسر الاٹمنٹ اور متعلقہ افسر کی منظوری کے بعد سرکاری رہائش گاہ میں نہیں رہے گا۔افسر اپنے سینیئرز،کلینیکل و نان کلینیکل سٹاف،مریضوں،لواحقین وزیٹرز سے خوش اخلاق اور پیشہ ورانہ رویہ اختیار کریں گے۔

برہم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -