لودھراں: ریلوے ٹیم کا قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن‘ سرکاری اراضی واگذار 

لودھراں: ریلوے ٹیم کا قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن‘ سرکاری اراضی واگذار 

  

ملتان ( سٹی رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی لینڈ ریلوے ملتان کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا سے ریلوے زمین وگزار کرانا اولین ترجیح ہے قبضہ مافیاسے ریلوے اراضی واگزارکروانے کاسلسلہ بدستور جاری ہے اسی سلسلے میں ریلوے ملتان ڈویژن سکھ بائی پاس یارڈ کلومیٹر 894 سے  895  کاروائی کے دوران 32 لاکھ 40 ہزار روپے  مالیت کی ریلوے  اراضی  واگزار کروالی گئی  ڈپٹی(بقیہ نمبر8صفحہ 6پر)

 ڈائریکٹر پراپرٹی لینڈ ریلوے ملتان نے اراضی واگزار کروانے کی رپورٹ ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن نوید مبشر کو بھجوا دی‘ ریلوے ملتان ڈویژن کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے - ریلوے ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی لینڈ کی  ہدایت پر ریلوے اراضی قابضین کے خلاف اراضی واگزارکروائے جانے کے سلسلے میں اے آئی او ڈبلیو لودھراں خرم جعفر، اے ڈبلیو آئی جہانیاں محمد وقاص، ریلوے  پولیس اے ایس آئی لودھراں محمد الیاس کی سربراہی میں ٹیم نے جس  میں تین دیواریں، باتھ روم، ایک کمرہ، ایک پلاٹ ریلوے اراضی واگزار کروا لی -جس کی مالیت 32  لاکھ 40 ہزار  روپے بتائی جاتی ہے - واگزار کروائی جانے والی اراضی کی رپورٹ ڈی ایس ریلوے نوید مبشر کو بھجوا دی گئی ہے - ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی لینڈ کے مطابق ریلوے اراضی پر قابض افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

واگذار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -