ڈیرہ غازیخان: نئی نویلی دلہن کی خود کشی‘ لاش کمرے سے برآمد

        ڈیرہ غازیخان: نئی نویلی دلہن کی خود کشی‘ لاش کمرے سے برآمد

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) نو بیاہتا دلہن نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی،نعش بند کمرے سے برآمد ہوئی، ورثاء نے کاروائی کر نے سے انکار کر دیا تفصیلات کے مطابق ڈمبرہ چونگی کی رہائشی بیس سالہ عابدہ بی بی زوجہ پرویز نے گزشتہ روز خود کو پنکھے کے ساتھ لٹکا کر خود کشی کر لی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی لواحقین(بقیہ نمبر9صفحہ 6پر)

 کے مطابق لڑکی نے خود کو نا معلوم وجہ کی بناء پر لٹکا کر خود کشی کر لی ہے لڑکی کی چند روز قبل پرویز نامی شخص سے شادی ہوئی تھی اور پاوں میں شادی کی مہندی بھی نہ مٹی تھی کہ خاتون نے گلے میں پھنداڈال کر خود کشی کرلی وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس بھی موقع پر جب پہنچی اور کاروائی کا آغاز کیا تو لواحقین کی طرف سے کاروائی نہ کرنے پر پولیس نے نعش ورثا کے حوالے کردی جبکہ ذرائع کے مطابق خاتون اپنی اس شادی سے خوش نہ تھی اور وہ اپنی مرضی سے کسی اور جگہ شادی کی خواہشمند تھی جس پر اسکے گھروالے رضامند نہ تھے۔

لاش برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -