ڈہرکی‘ معروف شخصیت میاں عبدالمنان کا  نماز جنازہ ادا‘ شہر میں سوگ کی فضا چھا گئی

 ڈہرکی‘ معروف شخصیت میاں عبدالمنان کا  نماز جنازہ ادا‘ شہر میں سوگ کی فضا ...

  

ڈہرکی(نامہ نگار) درگاہ عالیہ بھرچونڈی شریف سے  تعلق  رکھنے  والے مرحوم  الحاج میاں عبدالمنان کی  نماز جنازہ  میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور وقت کی قلت اور کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے باعث نماز (بقیہ نمبر13صفحہ 6پر)

وقت سے قبل ادا کردی  گی جسکی وجہ سے ہزاروں افراد جنازہ کی ادایگی میں پہنچ نہ سکے واضع رہے کہ گزشتہ روز درگاہ عالیہ بھرچونڈی شریف ڈہرکی سے تعلق رکھنے والے اور ٹان کمیٹی ڈہرکی کے سابقہ چیرمین پی پی پی کے سابق ایم این میاں عبدالحق عرف میا ں مٹھو کے بھتیجے الحاج پیر میاں عبدالمنان کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد دوران علا ج کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں وفات پاگئے میاں عبدالمنان کی  فوت ہونے کی خبر سے ڈہرکی اور گردو نواح میں انتہای دکھ کی فضا چھا گئی ہے مرحوم کا جسد خاکی کراچی سے ڈہرکی لایا گیا جنکی جنازہ نماز میں سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماں میاں برادران اور ہزاروں کی تعداد میں معززین شہر نے شرکت کی مرحوم کی تدفین درگاہ عالیہ بھرچونڈی شریف میں کی گی ہے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ میاں عبدالمنان کی کرونا وارس  کے  باعث موت واقعہ ہوئی ہے اور انکے بیٹے میاں رضارحیم کی کرونا رپورٹ بھی پازیٹو آگئی ہے۔

سوگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -