جبری تبادلے: وٹرنری سٹاف ایسوسی ایشن  گھوٹکی کی ڈائریکٹر کیخلاف ریلی‘ نعرے بازی

       جبری تبادلے: وٹرنری سٹاف ایسوسی ایشن  گھوٹکی کی ڈائریکٹر کیخلاف ریلی‘ ...

  

ڈہرکی(نامہ نگار) گھوٹکی وٹرنری سٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے مرکزی کال پر سندھ وٹرنری اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع گھوٹکی کی جانب سے محکمہ لائیو اسٹاک میں دو عہدوں پر کام کرنے والے ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک(بقیہ نمبر14صفحہ 6پر)

 اور ڈاریکٹر اینیمل بریڈنگ مظفر علی کے خلاف احتجاج کیا گیا لائیو سٹاک آفس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت سندھ وٹرنری اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع گھوٹکی کے صدر لعل الدین سولنگی، عزیز اللہ کوسو، حاجی محمد کلھوڑو، عبدالمنان ڈھر، لیاقت علی چاچڑ، غلام رسول لغاری و دیگر نے کی اس موقع پر ریلی کو خطاب کرتے ہوئے لعل الدین سولنگی و دیگر نے کہا کہ ڈائریکٹر مظفر علی کے ملازمین کے بلاجواز جبری تبادلے کرکے ملازمین کو پریشان کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک میں بھتر کارکردگی اور اچھا کام کرنے والی تنظیم سندھ وٹرنری اسٹاف ایسوسی ایشن تنظیم کے ملازمین کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

نعرے بازی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -