روہیلانوالی: کوڑے کے ڈھیر سے نوزائیدہ  بچہ برآمد‘ پولیس موقع پر پہنچ گئی‘ تحقیقات شروع

 روہیلانوالی: کوڑے کے ڈھیر سے نوزائیدہ  بچہ برآمد‘ پولیس موقع پر پہنچ گئی‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مظفرگڑھ(نامہ نگار) کوڑے کے ڈھیر پر نوزائیدہ بچہ پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ روہیلانوالی کے مضافات میں ماہڑہ شرقی کی بستی چڑھوئے والا میں کوڑے کے ڈھیر پر ایک دن (بقیہ نمبر17صفحہ 6پر)
کا نوزائیدہ بچہ زندہ حالت میں پڑا ہوا ملا شہریوں کے 15 پر اطلاع دینے پر پولیس تھانہ روہیلانوالی نے موقع پر پہنچ کر بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے شہریوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ سے ذمہ واران کو تلاش کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
نوزائیدہ بچہ