ملتان: سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف  ورزی‘ 4 افراد پر مقدمہ‘ کارروائی شروع

 ملتان: سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف  ورزی‘ 4 افراد پر مقدمہ‘ کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار) سکیورٹی آرڈنینس کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز گلگشت پولیس کو صادق ایس آئی نے بتایا کہ بوسن روڑ الائیڈ (بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)
بینک سکیورٹی انتظامات چیک کیا تو ملزم منیجر نعمان جاوید سکیورٹی بارے نہ مناسب اقدامات کئے ہوئے تھے،کوتوالی پولیس کو فیض رسول اے ایس آئی نے بتایا کہ دوران گشت گھنٹہ گھر کے قریب کلا پلازہ، باٹا شوز سٹور کو چیک کرنے پر معلوم ہواکہ ملزمان خواجہ ابوبکر، کامران عاشق نے سکیورٹی کیمرے کی تعداد کم،ایچ ڈی کوالٹی نہ ہے مین انٹرنس پر واک تھرو گیٹ نصب نہ کیا ہواتھا اور کنکریٹ کا مورچہ بھی نہ تھا جبکہ نیوملتان پولیس کو اے ایس آئی حنیف گجر نے بتایا کہ قزافی چوک پی ایس او پٹرول پمپ کی سکیورٹی چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزم منیجر محمد عرفان نے پمپ پر سکیورٹی کیمرہ جات نامناسب حالت میں موجود تھے سکیورٹی گارڈ موجود ہی نہ تھا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
خلاف ورزی