بھنگ برآمدگی کیس‘ 3 ملزموں کی  ضمانت بعد از گرفتاری منظور‘رہائی کا حکم

 بھنگ برآمدگی کیس‘ 3 ملزموں کی  ضمانت بعد از گرفتاری منظور‘رہائی کا حکم

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان ملک امان اللّٰہ خان نے بھاری مقدار میں بھنگ برآمد ہونے کے مختلف مقدمات میں ملوث تین ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں (بقیہ نمبر19صفحہ 6پر)

فاضل عدالت میں ملزمان شفیق، خلیل اور عمران نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف پولیس تھانہ قطب پور نے 6 کلو بھنگ برآمد ہونے کے تین مقدمات نمبر 824-25-26 درج کیے تھے جس میں انہیں گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا جبکہ وہ بے قصور ہیں اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ تاہم عدالت نے وکلاء دلائل کے بعد ضمانت منظور کرلی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -