امانت میں خیانت‘ وکلاء بحث کیلئے  کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی

 امانت میں خیانت‘ وکلاء بحث کیلئے  کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لئے 27 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم طارق سلیم نے (بقیہ نمبر22صفحہ 6پر)

درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ ایف آئی اے نے رواں برس مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے بطور امانت رکھوائی ہوئی نقدی رقم اور قیمتی سامان میں خیانت کی ہے اور واپس کرنے سے انکاری ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کرنا چاہتی ہے جبکہ مقدمہ مدعی کی بدنیتی پر مبنی ہے اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -