بجلی چوری کیس‘ ملزم کی عبوری ضمانت کنفرم 

       بجلی چوری کیس‘ ملزم کی عبوری ضمانت کنفرم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصو صی رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل(بقیہ نمبر23صفحہ 6پر)
 عدالت میں ملزم جنید خالد نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے بجلی چوری کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا جبکہ وہ بے قصور ہے لیکن پولیس اسے گرفتار کرنے کے درپے ہے اس لیے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔تاہم عدالت نے عبوری ضمانت وکلاء دلائل کے بعد کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے۔