ٹیکسی ڈرائیور قتل‘ مختلف واقعات میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق 

ٹیکسی ڈرائیور قتل‘ مختلف واقعات میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق 

  

ملتان‘ چوک سرور شہید‘ مظفر گڑھ‘ شاہ جمال (وقا ئع نگار‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان) تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے 25 سالہ نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لیکر قانونی  کارروائی شروع کردی ہے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز عبداللہ چوک کے قریب نامعلوم نوجوان مردہ حالت میں پایا گیا جس کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دی گئی، اطلاع(بقیہ نمبر15صفحہ 6پر)

 پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نامعلوم نوجوان کی نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال شجاعباد منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق نعش ایکسیڈنٹ شدہ ہے جس کی شناخت نہ ہوسکی ہے۔چوک سرور شہید کے نواحی اڈا دورغہ کے نزدیک موٹر سائیکل رکشہ اور آئل ٹینکر میں تصادم ہو گیا،حادثہ کے نتیجہ میں ایک بچی زینب ولد ریاض مو قع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ شمیم بی بی، محمد شہباز خان، محمد عمران،شاہ زیب، مسرت بی بی، سحرش بی بی شدید زخمی ہو گئے اسی دوران پیچھے سے آنے والا موٹر سائیکل سوار منور حسین بھی رکشے سے ٹکرا گیا اور زخمی ہو گیا،زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید پہنچا دیا گیا، جہاں پر شاہ زیب اور سحرش بی بی کو حالت نازک ہو نے کے باعث نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا،آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ دوسرا حادثہ نواحی پٹھان ہو ٹل کے نزدیک کوٹ ادو روڈ پر ہیڈ 31پر پیش آیا جہاں پر دو کاریں کتے کو بچاتے ہو ئے آپس میں ٹکرا گئیں حادثہ کے نتیجہ میں دو خواتین سمیت 8افراد شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں میں سے را نا شکیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی چل بسا،مرحوم چوک سرور شہید کا رہائشی تھا۔ مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے نواحی علاقہ کوٹ سلطان میں نامعلوم ملزمان نے ٹیکسی سٹینڈ سے ایک کار کرایہ پر لی اور کچھ دور جا کر ویرانے میں ٹیکسی ڈرائیور محمد جمیل کو قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینک کر کار نمبری ایل ای جی 3975  لے کر فرار ہو گئے ہیں پولیس تھانہ کوٹ سلطان نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ دو آئل ٹینکر آپس میں ٹکرا گئے ایک تباہ ہو کر کھائی میں جاگرا‘ ڈرائیور ہیلپر زخمی ہوگئے‘ رات گئے چوک قریشی کی جانب سے آنے والا خالی آئل ٹینکر ڈرائیور کو اونگھ آجانے سے دوسرے آئل ٹینکر سے جا ٹکرایا جس سے الٹ ہاتھ پہ جانے والے ٹینکر کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا‘ تاہم ٹینکر میں سوارعملہ کو معمولی چوٹیں آئیں۔

قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -