حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ جہانزیب کھچی 

حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ جہانزیب کھچی 

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی کی زیرصدارت ڈی سی آفس میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اس موقع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خالد محمود گیلانی، ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی، ڈی ڈی پی آر میاں نعیم عاصم، ڈی او انڈسٹریز عابد ہ حنیف، ڈی ایف سی فیصل شریف، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پیسٹ وارننگ ڈاکٹر رمضان آسی، نائب تحصیلد ارملک جاوید، ایس این اے خرم سلیم اور دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی (بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)

موجود تھے اجلاس میں عام مارکیٹ اور سہولیات بازاروں میں موجود اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا  صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو سستے نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں سہولت بازاروں کے قیام سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے سہولت بازاروں میں عوام کو 10فیصد کم قیمت پر اشیاء خوردونوش فراہم کی جا رہی ہیں آٹا اور چینی مارکیٹ میں وافر مقدار میں موجود ہے ضلع وہاڑی میں 440میٹرک ٹن برآمد شدہ چینی فراہم کی گئی ہے برآمد شدہ گندم کی فلورملز کو فراہمی شروع کر دی گئی ہے عام مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے مزید کہا کہ گراں فروش اور ناجائز ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں بھر پور طریقے سے جاری رکھی جائیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی ذمہ داریاں کو احسن انداز میں جاری رکھیں گراں فروشوں کے گرد شکنجہ سخت کیا جائے عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

جہانزیب کھچی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -