رحیم یار خان: مختلف علاقوں میں 21 وارداتیں‘ چوروں کا ”جشن“ 

رحیم یار خان: مختلف علاقوں میں 21 وارداتیں‘ چوروں کا ”جشن“ 

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) رحیم یارخان اور اسکے نواحی علاقوں میں چوروں کا راج برقرار ہے، مزید 21 وارداتوں میں ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سامان لیکر غائب ہوگئے‘ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات گلشن اقبال کی رہائشی عائشہ بی بی کے ساتھ پیش آئی جس کی 20ہزار مالیت کی موٹرسائیکل 9ملزمان بشیر احمد وغیرہ نے اسکے گھر کے باہر سے چرالئے دوسری واردات موبائل مارکیٹ کے دکاندار محمد منیر کے ساتھ پیش آئی جس کی50ہزار مالیت کی موٹر(بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)

سائیکل نامعلوم ملزم نے چرالیتیسری واردات خانپور کے رہائشی گڑھی اختیار کے رہائشی محمد عارف کے ساتھ پیش آئی جس کی 1لاکھ29ہزار9سو مالیت موٹرسائیکل 4نامعلوم ملزمان نے گھر میں نقب لگا کر چرالیاچوتھی واردات احمد پور کے رہائشی محمد خان کے ساتھ پیش آئی جس کی75ہزار مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم نے چرالیپانچویں واردات اقبال ٹا ن کے رہائشی طالب حسین کے ساتھ پیش آئی جس کی 1لاکھ29ہزار 9سو مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم نے گھر کے باہر سے چرالئے چھٹی واردات چک 256سیون آرکے رہائشی محمد عارف کے ساتھ پیش آئی جس کی60ہزار مالیت کی موٹرسائیکل 3ملزمان خلیل احمد وغیرہ قبرستان کے باہر سے چرالی ساتویں واردات گلشن عثمان کے رہائشی نیاز احمد کے ساتھ پیش آئی جس کے 4لاکھ30ہزار مالیت کا گھریلو سامان اور قیمتی موبائل فون نامعلوم ملزمان نے گھر سے چرالئیآٹھویں واردات کنڈے والی کی رہائشی حمیر ارشید کے ساتھ پیش آئی جس کے سرکاری سکول سے 40ہزار مالیت کی بیٹری اور انویٹر 3نامعلوم ملزمان نے چرالئینویں واردات چک 61این پی کے رہائشی جاوید احمد کے ساتھ پیش آئی جس کا 7لاکھ20ہزار مالیت کی ٹریکٹر ٹرالی 6ملزمان غلام حسین وغیرہ نے چرالیدسویں واردات تاج پور مرید والا کی حدود کے رہائشی حسن محمود کے ساتھ پیش آئی جس کے 1لاکھ25ہزار 8سو 30روپے مالیت کا سامان کریانہ 4ملزمان نزیر احمد وغیرہ نے دکان سے چرالیاگیارہویں واردات چک2این پی کے رہائشی محمد سلیم کے ساتھ پیش آئی جس کے 2لاکھ50ہزار مالیت کے مویشی 3ملزمان محمد شعبان وغیرہ نے چرالئیبارہویں واردات تھانہ کوٹ سبزل کی حدود سنجر پور کے رہائشی حسن سلیمان کے ساتھ پیش آئی جس کا 90ہزار مالیت کا پیٹر انجن 5ملزمان نے رقبہ سے چرالیاتیرہویں واردات مجید کالونی کے رہائشی محمد انور کے ساتھ پیش آئی جس کے50ہزار مالیت کے گھی اور چاول 2ملزمان وسیم احمد وغیرہ نے چرالئیچودہویں واردات چک5پی کی رہائشی تسمیہ احد کے ساتھ پیش آئی جس کی1لاکھ50ہزار مالیت کا انویٹر اور بیٹری نامعلوم ملزمان نے چرالیاپندرہویں واردات احمد واہ کے رہائشی محمد ایوب کے ساتھ پیش آئی جس کے سرکاری سکول سے 2لاکھ 50ہزار مالیت کا یو پی ایسبیٹری اور سولر پلیٹیں نامعلوم ملزمان نے چرالیسولہویں واردات چک100ون ایل کی رہائشی ثمینہ شوکت کے ساتھ پیش آئی جس کے سرکاری سکول سے 75ہزار مالیت کی بیٹری چوری کرلئے سترہویں واردات فوجی کالونی کے رہائشی تاج غوث کے ساتھ پیش آئی جس کا40ہزار مالیت کا سامان سینٹری نامعلوم ملزمان نے چرالیااٹھارہویں واردات موضع اللہ جوایا لاڑ کے رہائشی حاجی منیر شاہ کے ساتھ پیش آئی ہزاروں روپے مالیت کا قیمتی موبائل فون ملزم صدیق احمد نے کا نٹر سے چرالیاانیسویں واردات موضع غازی پور کے رہائشی احسن بشیر کے ساتھ پیش آئی جس کے 2لاکھ40ہزار مالیت کی نقدی 3ملزمان محمد وسیم وغیرہ نے چرالی جبکہ چوری کی بیسویں واردات موضع غازی پور کے رہائشی نعیم اکرم کے ساتھ پیش جس کے45ہزار مالیت کے مویشی 3ملزمان محمد وسیم وغیرہ نے چرالئے اور فرار ہوگئے جبکہ اکیسویں واردات چک 26 اے کے علاوہ میں تعینات بلاک آفیسر یاسر افتخار کے علاقہ میں ہوئی جہاں ملزم صادق وغیرہ دو لاکھ سے زائد مالیت کے سرکاری درخت کاٹ کر چرالے گئے۔ پولیس نے ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف چوری کے الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی۔

”جشن“

مزید :

ملتان صفحہ آخر -