ڈیرہ: آرٹس کونسل میں یونیورسل چلڈرن ڈے کے موقع پر تقریب 

ڈیرہ: آرٹس کونسل میں یونیورسل چلڈرن ڈے کے موقع پر تقریب 

  

 ڈیرہ‘ قصبہ کالا (سٹی رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) حکومت پنجاب کی ہدایت پر سوشل ویلفیئر بیت المال پنجاب کے زیراہتمام ڈی جی خان آرٹس کونسل میں یونیورسل چلڈرن ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب میں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، چیئرمین پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک، ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ، کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ارشاد احمد، آر پی اومحمد فیصل رانا، ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر شاہد (بقیہ نمبر21صفحہ 6پر)

نیاز، ڈائریکٹر پروگرام سوشل ویلفیئر عرفان گوندل،یونیسف کی چائلڈ پروٹیکشن آفیسر زاہدہ منظور، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیرہ غازیخان اظہر یوسف، ڈپٹی ڈائریکٹرز مشتاق حسین، تہمینہ دلشاد، شعیب مگسی، لاء آفیسر ثریا مجید رانا، سوشل ویلفیئر آفیسر محمد ابراہیم، سپرنٹنڈنٹ دارالامان زرینہ بی بی، ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ رقیہ رمضان، ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر، چیئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی محمد حسین نیازی، ضلعی کوآرڈینیٹر فوڈ محمود بھٹی، سماجی رہنما محبوب حسین سمیت افسران اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے مرد وخواتین نے شرکت کی پروگرام کے مہمانان، منتظمین، پرفارم کرنے والے بچوں میں شیلڈز اور اسناد کے علاوہ کیمل جوکی کے بچوں میں 72ہزار روپے فی کس کے حساب سے 12لاکھ 24ہزار روپے کے امدادی چیک بھی تقسیم کیے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی، چیئرمین پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور دیگر مقررین نے کہا کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں ان کی اچھی اور بہتر تعلیم و تربیت ہم سب کا اولین فریضہ ہے کیونکہ کل انہیں بچوں نے ملک کی باگ ڈور سنبھالنا ہے ان سے بہتر کل کی امید انہیں بہترین آج دے کر ہی کی جاسکتی ہے ہمارے بچے ہوشیار اور باصلاحیت ہیں جو دنیا میں کسی بھی ملک کے بچوں سے کم نہیں ہیں حکومت پاکستان بچوں کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت بچوں کی ترقی، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، ان کے وقار اور سلامتی کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔  بانی مزری غر یر گاہ تحریک عبدالبصیر کے پی ٹی آئی جنوب پنجاب کی انفارمیشن سیکرٹری میڈم بشری'خانم سعید کے تعاون سے زرتاج گل سے مزر غر کے بارے میں ٹیل فونک بات چیت ہوئی۔ اور مزر غر کے لئے جنوب پنجاب کے سیاستدانوں میں مزر غر کا شعور اجاگر کر رہے ہیں۔ انہوں نے زرتاج گل کو مزر غر ک فوٹیج دکھائیں اور زرتاج گل ک عبدالبصیر سے بات کروائی عبدالبصیر سے مزر غر کے بارے میں  فون کال پر منسٹر زرتاج گل نے حیرت کا اظہار کیا کہ کیا یہ واقع کوہ سلیمان میں ہے۔انہوں نے کہا کہ مزر غر پر جلد سروے کرکے ٹیمیں بھیجیں گے اور یہاں پر سفاری پارک بنایا جائے گا۔

چلڈرن ڈے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -