کورونا کی دوسری لہر بے قابو،مزید59 افراد موت کے منہ میں چل گئے

کورونا کی دوسری لہر بے قابو،مزید59 افراد موت کے منہ میں چل گئے
کورونا کی دوسری لہر بے قابو،مزید59 افراد موت کے منہ میں چل گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا سے مزید 59 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، اب تک اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 662 تک پہنچ گئی۔ 2 ہزار 665 نئے مریض بھی سامنے آ گئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 74 ہزار 173 شہری کورونا وبا سے متاثر ہو چکے ہیں، ایکٹو کیسز کی تعداد 36 ہزار 683 تک پہنچ گئی جن میں سے 1653 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
ملک بھر میں تاحال 51 لاکھ 80 ہزار 26 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں، کورونا مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں ہے جہاں ایک لاکھ 62 ہزار 227 افراد وبا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ 14 ہزار 10، خیبرپختونخوا 44 ہزار 97، بلوچستان میں 16744 جبکہ گلگت بلستستان میں 4 ہزار 526 افراد مرض میں مبتلا ہیں۔آزاد جموں کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار اور اسلام آباد میں 26 ہزار 569 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔