پشاور: پی ڈی ایم آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، تیاریاں مکمل

پشاور: پی ڈی ایم آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، تیاریاں مکمل
پشاور: پی ڈی ایم آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی اتحاد پی ڈی ایم آج پشاور میں اپنی قوت کا مظاہرہ کرے گا۔
نجی ٹی وی ہم نیوزکے مطابق پشاور میں منعقد کئے جانے والے جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جلسے کےلئے پشاور رنگ روڈ کا انتخاب کیا گیا ہے،پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کے زیر اہتمام منعقد کئے جانے والے جلسہ عام کےلئے کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں اور 10 ہزار کے قریب جلسے کے شرکا کےلئے کرسیاں لگائی جائیں گی۔
اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ علاقہ پولیس نے پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کو ہدایت کی تھی کہ وہ لائے جانے والے کنٹینرز آج نہ لگائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے،ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ڈی ایم کی مقامی قیادت سے کہا تھا کہ وہ لائے جانے والے کنٹینروں کو کسی دوسری جگہ منتقل کردے تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو،ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ڈی ایم کی مقامی قیادت نے اس سلسلے میں علاقہ پولیس سے کہا کہ لائے جانے والے تمام کنٹینرز جلسہ گاہ میں لگائے جائیں گے،پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کا کہنا تھا کہ لائے جانے والے کنٹینرز راستے میں رکھنے کےلئے نہیں لائے گئے ہیں،پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کی زیر نگرانی کارکنان لائے جانے والے کنٹینرز کو لگانے میں مصروف ہیں۔