وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں انصاف میڈیسن کارڈ کا اجرا کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں انصاف میڈیسن کارڈ کا اجرا کردیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں انصاف میڈیسن کارڈ کا اجرا کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں انصاف میڈیسن کارڈ کا اجرا کردیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ آفس میں انصاف میڈیسن کارڈ کے اجرا کی پروقار تقریب ہوئی،وزیراعلیٰ پنجاب نے ہیپاٹائٹس ،ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں میں انصاف میڈیسن کارڈ تقسیم کئے،ڈاکٹر یاسمین راشد، فردوس عاشق اعوان، سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات کاآغاز کیاگیا ہے ،پہلے مرحلے میں ایڈز کے 9862 ،ہیپاٹائٹس کے 23560 مریضوں کو ادویات ملیں گی ،ٹی بی کے 70047 مریضوں کو بھی مفت ادویات فراہم کی جائیں گی، مریضوں کی سہولت کیلئے آسان طریقہ کار وضع کیاگیاہے،متعلقہ ہسپتال میں شناختی کارڈ کے ساتھ بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ تشخیصی عمل مکمل ہونے پر مریض کو رجسٹر کرکے کارڈ جاری کردیاجائے گا،مریض کسی بھی متعلقہ سنٹر سے مفت ادویات لے سکے گا،وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں کیلئے علیحدہ ڈیسک بنانے کی ہدایت کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -