ہوشیار باش! عوام جعلسازوں کو پہچان لیں جو بغض عمران میں ہر حد کو پھلانگنے کے درپے ہیں،شہباز گل 

ہوشیار باش! عوام جعلسازوں کو پہچان لیں جو بغض عمران میں ہر حد کو پھلانگنے کے ...
ہوشیار باش! عوام جعلسازوں کو پہچان لیں جو بغض عمران میں ہر حد کو پھلانگنے کے درپے ہیں،شہباز گل 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ ہوشیار باش! عوام ان جعلسازوں کو پہچان لے جو بغض عمران میں ہر حد کو پھلانگنے کے درپے ہیں۔

معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ جب عمران خان سمارٹ لاک ڈاؤن کا مشورہ دے رہے تھے تب یہ سب سخت ترین لاک ڈاؤن کے حامی تھے اور آج جب کورونا کی وبا دوسرے فیز میں مزید جان لیوا ہو چکی ہے اپنے ذاتی مفاد کیلئے عوام کی جان کے درپے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -