جمعیت علمائے اسلام مکہ مکرمہ   کی پشاور کے مدرسہ جامع زبیریہ میں بم دھماکہ کی مذمت ,خادم حسین رضوی کے لئے دعاء مغفرت 

جمعیت علمائے اسلام مکہ مکرمہ   کی پشاور کے مدرسہ جامع زبیریہ میں بم دھماکہ ...
جمعیت علمائے اسلام مکہ مکرمہ   کی پشاور کے مدرسہ جامع زبیریہ میں بم دھماکہ کی مذمت ,خادم حسین رضوی کے لئے دعاء مغفرت 

  

مکہ مکرمہ (محمدعامل عثمانی) جمعیت علمائے اسلام مکہ مکرمہ  کا اجلاس بروز جمعة المبارک 5 ربیع الثانی 1442ھ کو شارع المنصور میں انجینئر عبدالمنان ( صدر JUI "مکہ مکرمہ وسعودی عرب ) کی زیرصدرات منعقدھوا ،اجلاس کا ایجنڈا  جنرل سکریٹری جمعیت علمائے اسلام مکہ مکرمہ مولانا  غلام رسول مینگل نے پیش کیا اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلاللہ سے ھوا جسکی سعادت شیخ محمود مینگل  نے حاصل کی۔

صدر اجلاس انجینئر عبدالمنان    نے اپنے خطاب میں تمام ساتھیوں کو جمعیت کے اجلاس میں بھرپور شرکت  پر شکریہ اور خراج تحسین پیش کیا اجلاس میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولیعھد محمد بن سلمان کو حرمین شریفین کھولنے اورعمرھ کے آغاز پر اور ضیوف الرحمان کی ھمیشہ کی طرح بھرپور خدمات اورھر  ممکن سھولت فراھم کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور کہا کہ سعودی عرب ھمارا اسلامی ملک ھے جس نے ھر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ھے اور سعودی عرب  ھماری روحانی مرکز ھے ، اس کی عزت و حرمت  ھمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے - اجلاس میں گزشستہ ھفتہ  پشاور کے مدرسہ جامعہ  زبیریہ میں بم  دھماکے کی سخت  الفاظ میں مذمت کی گئ اورنااھل  حکمرانوں اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کیاگیا کہ مجرموں کوجلد گرفتار کرکے قرار واقعی  سزادی جائے.اور  حکومت زخمی طلبائے کرام  کےعلاج معالجے میں بھرپور  مددکرے اورھرقسم کاسھولت فراھم کرے    اجلاس میں  کراچی کے مفتی عبداللہ  پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ھوئے پکڑے جانے والے مجرم کو سزا کا مطالبہ بھی کیا گیا،اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام مکہ مکرمہ کے سینئیر رھنماء شیخ نور محمد مینگل، مولانا عبیداللہ قمر، ،تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی  کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہار کیا گیا اور آخر میں سب مرحومین کی مغفرت اور جمعیت علمائے اسلام سعودی عربیہ کے مرکزی جنرل سکریٹری قاری محمد الیاس کی صاحبزادی اور مکہ مکرمہ سالار حافظ غلام قادر مردوئی کے اھلیہ کی صیحتیابی کے لیے حضرت  پیر عبدالمنان صاحب نے اجتماعی دعا کرائی گئی،اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام مکہ مکرمہ کے لئے سرپرست مولانا محمد زادھ سواتی، نائب صدر مولانا محمد عدیل پیرزادھ، معاون پریس سکریٹری حافظ جمال الدین چنا، معاون سالار حافظ عبدالقدوس الحسنی،رابطہ سکریٹری حافظ محمود مینگل، حافظ غلام مصطفی کھوڑو،اور مبلغ جمعیت حضرت مولانا میر محمد مینگل صاحب، کو منتخب کیا گیا اور جبکہ  سوشل میڈیا کے لئے چیئرمین حافظ عبداللہ بزنجو ، معاونین مولانا نعمت اللہ چنا، اصغر علی بروھی، عبداللہ کھوسو، خالد محمود بھیو شامل ہیں۔

اجلاس میں مولانا مراد بخش الحسنی، مولانا محمد زادھ سواتی، مولانا عبدالغفور کلوئی،بھائی عنایت اللہ خدرانی، حافظ غلام قادر مردوئی،حافظ محمود ملازئی، حافظ عبدالقدوس الحسنی دشت والا، حافظ عبدالمنان چنا مکی، مولانا نعمت اللہ چنا، شیخ علی نواز زھری، شیخ محمود مینگل، انجینئر نوید اقبال ڈیروی،  حافظ جمال الدین چنہ  عبداللہ کھوسو، اصغر علی بروھی،صاحبزادھ سلیمان گل، ٹکری رفیع اللہ مینگل، صاحبزادھ سلیمان گل اور دیگر احباب شریک ہیں   ،آخر میں اجلاس صدر ومیزبان انجینئر عبدالمنان  نے تمام شرکاء کی پر تکلف عشائیہ سے تواضع کی۔

مزید :

عرب دنیا -