کراچی: رینجرز کی گلشن معمار میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار

کراچی: رینجرز کی گلشن معمار میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار
کراچی: رینجرز کی گلشن معمار میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے گلشن معمار میں رینجرز نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار کرلئے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ترجمان رینجرز کاکہناتھاکہ گرفتار 2 دہشتگردافغانستان سے تخریبی کارروائی کیلئے آئے تھے،ابتدایہ تفتیش میں ملزمان نے دہشتگرد کارروائیوں کااعتراف کیا ہے ۔ترجمان کاکہناہے کہ ملزم یاسین قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ، امریکن قونصلیٹ اور پی ایس پی سی کی ریکی کر چکا ہے،ملزم اکرام اللہ شکردرہ کے سرکاری سکولوں میں دھماکے کر چکا ہے ۔

ترجمان رینجرزنے کہاکہ ملزم خالد تربیت یافتہ دہشتگرد ہے اور افغانستان میں روپوش رہا ہے،ملزم خالد افغانستان سے ساتھیوں سمیت کراچی دہشتگردی کیلئے آیا تھا،ملزمان سے اسلحہ برآمدکرکے قانونی کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -