گزشتہ 15 دنوں میں وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ،اسد عمر

گزشتہ 15 دنوں میں وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ،اسد ...
گزشتہ 15 دنوں میں وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ،اسد عمر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ گزشتہ 15 دنوں میں وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ،پشاور اور ملتان میں وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد200 فیصد تک اضافہ ہوا۔

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مزید کہاہے کہ کراچی 148 ،لاہور114 اور اسلام آباد میں 65 فیصد مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا،ملتان اوراسلام آباد میں کورونا وینٹی لیٹرز کی صلاحیت کو70 فیصد استعمال کیاگیا، وفاقی وزیر کاکہناہے کہ سیاسی رہنماﺅں کیلئے یہ پیغام ہے کہ کورونا سے زندگیوں کوخطرہ ہے۔

اسد عمر کا مزید کہناتھا کہ 4 ماہ کے وقفے کے بعد پہلی مرتبہ کورونا اموات کی تعداد50 سے زائد ہو ئی ہے،59 کورونا مرض میں مبتلا افراد جاں بحق ہو گئے،انتہائی ضروری ہے کہ قوم یکجا ہو کر پھر سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرے تاکہ صحت کی بھی حفاظت کریں اور لوگوں کے روزگار کو بھی بچاسکیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -