عمرکوٹ: تحصیل کنری میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام سیر ت نبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

عمرکوٹ: تحصیل کنری میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام سیر ت نبی ﷺ ...
عمرکوٹ: تحصیل کنری میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام سیر ت نبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

  

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر )ضلع  عمرکوٹ کی تحصیل کنری میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیراہتمام اسلامیہ سکول میں سیرت نبی ﷺکانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےفوزیہ خالد کاکہناتھاکہ ناموس رسالت ﷺپرہماری جانیں قربان ہیں،  آزادی اظہار کے آقائے  دو جہاں حضرت محمد ﷺ کی شان مبارکہ میں توہین برداشت نہیں کی جاسکتی ۔ کنری میں منعقدہ سیرت رسولﷺ کانفرنس میں بڑی تعدادمیں خواتین نےشرکت کی ۔

فوزیہ خالد کاکہناتھا کہ فرانس کی جانب سے نبی کریم  صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مبارکہ  میں ہونے والی گستاخی کی شدید مذمت کرتےہیں ، انہوں نے  کہا کہ حضرت محمدﷺ پوری کائنات کےلیے رحمت العالمین تھے ۔ حضورﷺکی ناموس اورحرمت رسولﷺپرہماراتن من  دھن سب کچھ قربان ہے۔ سیرت کانفرنس  میں ایک قرارداد کےذریعے عوام سے   مطالبہ کیا کہ  فرانسسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حکومت کنٹرول کرے اور عام آدمی کو ریلیف دیا جائے ۔ اس موقع پر ناظمہ ضلع عشرت عابد اور ناظمہ کنری سلمہ جاوید نے بھی خطاب کیا ۔

بعد ازاں خواتین کی بڑی تعداد   نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروایا ، خواتین نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ، سیرت رسول ﷺ کانفرنس میں مقررین نے آقائے دوجہاں حضرت محمد ﷺ کی سیرت مبارکہ پر روشنی ڈالی ۔ مقررین کاکہناتھاکہ حضور ﷺ تمام جہانوں کےلیے عالم انسانیت کےلیے رحمت العالمین تھے ہماری تمام پریشانیوں اور مسائل کا حل اسوہ رسول ﷺپرعمل پیرا ہونے میں ہے .

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -