پی ڈی ایم جلسے کرکے عوام کی زندگی خطرے میں ڈال رہی ہے،کیسز کی شرح یہی رہی تو مکمل لاک ڈاؤن پر مجبور ہوں گے،وزیراعظم عمران خان 

پی ڈی ایم جلسے کرکے عوام کی زندگی خطرے میں ڈال رہی ہے،کیسز کی شرح یہی رہی تو ...
پی ڈی ایم جلسے کرکے عوام کی زندگی خطرے میں ڈال رہی ہے،کیسز کی شرح یہی رہی تو مکمل لاک ڈاؤن پر مجبور ہوں گے،وزیراعظم عمران خان 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پی ڈی ایم جلسے کرکے عوام کی زندگی خطرے میں ڈال رہی ہے، کیسز کی شرح یہی رہی تو مکمل لاک ڈاؤن پر مجبور ہوں گے اورنتائج کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہوگی،پی ڈی ایم این آر او کیلئے انسانی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے،واضح کردوں،یہ لاکھوں جلسے کرلیں این آر او نہیں ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پاکستان میں کوروناکی دوسری لہر تشویشناک ہے، 15 دن میں وینٹی لیٹرز پر کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا،وزیراعظم نے کہاکہ پشاور ملتان میں وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد میں 200 فیصد تک اضافہ ہوا، کراچی 148 ،لاہور114 اور اسلام آباد میں 65 فیصد مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا،ملتان اور اسلام آباد میں کورونا وینٹی لیٹرز کی صلاحیت کو70 فیصد استعمال کیاگیا۔

وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ دنیا بھر میں کورونا وبا کی دوسری لہر ہے،بہت سے ممالک میں مکمل لاک ڈاؤن ہے،پی ڈی ایم اپنے جلسوں سے انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے،کیسز ایسے ہی بڑھتے گئے تو لاک ڈاﺅن کرنے پر مجبور ہو جائیں گے،مکمل لاک ڈاﺅن ہونے ،نتائج کی ذمہ دار پی ڈی ایم عائد ہو گی ۔وزیراعظم نے کہاکہ پی ڈی ایم این آر او کیلئے انسانی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے،واضح کردوں،یہ لاکھوں جلسے کرلیں این آر او نہیں ملے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -