پشاور: پی ڈی ایم جلسے میں خودکش حملے کاخطرہ، سکیورٹی اداروں نے اہم کال ٹریس کرلی 

پشاور: پی ڈی ایم جلسے میں خودکش حملے کاخطرہ، سکیورٹی اداروں نے اہم کال ٹریس ...
پشاور: پی ڈی ایم جلسے میں خودکش حملے کاخطرہ، سکیورٹی اداروں نے اہم کال ٹریس کرلی 

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ڈی ایم جلسے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ممکنہ دہشتگرد حملے کاخطرہ ہے،سکیورٹی اداروں نے اہم کال ٹریس کرلی ،تھریٹ الرٹ جاری کردیاگیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پی ڈی ایم جلسے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ممکنہ دہشتگرد حملے کاخطرہ ہے،حساس اداروں نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا، تھریٹ الرٹ میں کہاگیا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے کے مقام یا اطراف کے علاقے میں خودکش حملے کا خطرہ ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ سیاسی لیڈرشپ کو ممکنہ حملے کے خطرے سے آگاہ کردیا،جلسہ گاہ کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ۔

ذرائع کامزید کہناہے کہ ممکنہ خطرے کے باعث جلسہ گاہ سے جلسہ گاہ سے ڈیڑھ کلومیٹر دور پارکنگ بنائی گئی ہے،سیاسی لیڈران کی گاڑی کے علاوہ کسی گاڑی کو اندر جانے کی اجازت نہیں،جلسے کی کوریج پر موجودمیڈیا گاڑیوں کی بھی بی ڈی کلیئرنس کردی گئی۔

ذرائع کاکہناہے کہ رنگ روڈ کو چارسدہ سے موٹروے تک بند کردیاگیاہے ،ممکنہ خطرے کی وجہ سے رنگ روڈ پر دکانیں اورسی این جی سٹیشنز بھی بند کر دیئے گئے،کالعدم ٹی ٹی پی کی کال ٹریس سے حملے کی منصوبہ بندی کا علم ہوا۔

مزید :

قومی -