انگلینڈ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک اور بڑی ٹیم کو پاکستان لانے کی کوششیں شروع کر دی ، شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری

انگلینڈ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک اور بڑی ٹیم کو پاکستان لانے کی کوششیں ...
انگلینڈ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک اور بڑی ٹیم کو پاکستان لانے کی کوششیں شروع کر دی ، شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو 24 سال طویل عرصے بعد 2022 میں دورہ پاکستان کیلئے قائل کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں ۔

چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے ساتھ اہم معاملات پر بات چیت جاری ہے ، امید ہے کہ 2022 میں ہونے والی باہمی سیریز کیلئے کینگروز پاکستان آئیں گے ۔ دورہ فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے ، ملک میں امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال کا فی بہتر ہو چکی ہے ، اس لیے آسٹریلین ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر کوئی بہانہ نہیں بنایا جا سکتا ۔

وسیم خان نے کہا کہ ابھی تک دونوں بوڈز میں ممکنہ سیریز کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہواہے لیکن ابتدائی بات چیت میں آسٹریلین حکام کا رویہ مثبت نظر آ یا ہے واضح رہ کہ آسٹریلی ٹیم کو 2022 میں دو ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے ۔

وسیم خان کے مطابق دونوں بورڈز کے انٹرنیشنل کرکٹ ڈپارٹمنٹ مسلسل رابطے میں ہیں اور باہمی مقابلوں کو فروری ، مارچ 2022 میں ممکن بنانے کیلئے کام کیاجارہاہے ، اس وقت تک کئی غیر ملکی ٹیمیں پاکستان کا رخ کر چکی ہوں گی لہذا کرکٹ آسٹریلیا کو بھی فیصلہ کرنے میں آسانی ہو جائے گی ۔

یاد رہے کہ آسٹریلین ٹیم نے مارک ٹیلر کی قیادت میں آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی ، پی سی بی جو بھی کا م کر ہاہے وہ پاکستان کیلئے ہے ، کورونا سے صورتحال بہترر ہوئی تو شائقین کو بھی سٹیڈیم آنے کا موقع ملے گا ۔

مزید :

کھیل -