عمران خان صاحب ! معیشت کورونا نہیں ،آپ نے تباہ کی ،مریم اورنگزیب کاوزیراعظم کے بیان پر ردعمل

عمران خان صاحب ! معیشت کورونا نہیں ،آپ نے تباہ کی ،مریم اورنگزیب کاوزیراعظم ...
عمران خان صاحب ! معیشت کورونا نہیں ،آپ نے تباہ کی ،مریم اورنگزیب کاوزیراعظم کے بیان پر ردعمل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان صاحب ! معیشت کورونا نہیں ،آپ نے تباہ کی ،اصل مسئلہ نالائق ،کرپٹ ٹولے کیخلاف عوامی ردعمل ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ عمران خان صاحب کونسی معاشی ریکوری اور بحالی ؟،ڈھائی سال میں 16ہزار ارب کا تاریخی قرض ! کونسی ریکوری،عمران خان صاحب !آٹا 90 اورچینی 115 روپے ہے؟ کونسی ریکوری۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ قومی ترقی کی شرح 1952 کے بعد پہلی بارمنفی ! کونسی ریکوری؟،بجلی 200 اورگیس 500 فیصد مہنگی ؟ کونسی ریکوری،آپ نے ڈھائی سال سے معاش اور روزگارپرلاک ڈاو¿ن کیا ہواہے،انہوں نے کہاکہ عمران خان صاحب ! معیشت کورونا نہیں ،آپ نے تباہ کی ،اصل مسئلہ نالائق ،کرپٹ ٹولے کیخلاف عوامی ردعمل ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -