پی ڈی ایم کا جلسہ پشاور ، بینرز جماعت اسلامی کا جھنڈا بھی شامل ، کیا معاملہ ہے ؟ جماعت اسلامی نے واضح بیان جاری کر دیا 

پی ڈی ایم کا جلسہ پشاور ، بینرز جماعت اسلامی کا جھنڈا بھی شامل ، کیا معاملہ ہے ...
پی ڈی ایم کا جلسہ پشاور ، بینرز جماعت اسلامی کا جھنڈا بھی شامل ، کیا معاملہ ہے ؟ جماعت اسلامی نے واضح بیان جاری کر دیا 

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ڈی ایم نے آج حکومت کی طرف سے اجازت نہ ملنے کے باوجود پشاور میں اپنا پنڈال سجا لیا ہے جہاں لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکاہے تاہم اس سارے معاملے میں نہایت ہی حیران کن چیز سامنے آئی ہے کہ جماعت اسلامی اپوزیشن کے اتحاد میں شامل نہیں لیکن پھر بھی بینرز پر اس کا جھنڈا آویزاں کیا گیاہے جس پر اب پارٹی کا موقف سامنے آ گیا ہے  ۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے جلسے میں جماعت کے اسلامی کے جھنڈے کو شامل کرنے پر جماعت اسلامی کا رد عمل بھی سامنے آ گیاہے جس میں سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں جماعت اسلامی شامل نہیں ہے ، جماعت اسلامی کا پرچم استعمال کرنا نہایت ہی نامناسب رویہ ہے ، جماعت اسلامی اپوزیشن کے اتحاد سے واضح طور پر الگ ہے اور اپنے جلسے کر رہی ہے ۔قیصر شریف کا کہناتھا کہ میرے خیال میں جھنڈا غلطی سے استعمال ہواہے تاہم اس پر پی ڈی ایم انتظامیہ کو نوٹس لینا چاہیے ۔

دوسری جانب نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پی ڈی ایم جلسے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ممکنہ دہشتگرد حملے کاخطرہ ہے،حساس اداروں نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا، تھریٹ الرٹ میں کہاگیا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے کے مقام یا اطراف کے علاقے میں خودکش حملے کا خطرہ ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ سیاسی لیڈرشپ کو ممکنہ حملے کے خطرے سے آگاہ کردیا،جلسہ گاہ کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی۔ذرائع کامزید کہناہے کہ ممکنہ خطرے کے باعث جلسہ گاہ سے جلسہ گاہ سے ڈیڑھ کلومیٹر دور پارکنگ بنائی گئی ہے،سیاسی لیڈران کی گاڑی کے علاوہ کسی گاڑی کو اندر جانے کی اجازت نہیں،جلسے کی کوریج پر موجودمیڈیا گاڑیوں کی بھی بی ڈی کلیئرنس کردی گئی۔

ذرائع کاکہناہے کہ رنگ روڈ کو چارسدہ سے موٹروے تک بند کردیاگیاہے ،ممکنہ خطرے کی وجہ سے رنگ روڈ پر دکانیں اورسی این جی سٹیشنز بھی بند کر دیئے گئے،کالعدم ٹی ٹی پی کی کال ٹریس سے حملے کی منصوبہ بندی کا علم ہوا۔

مزید :

قومی -