والدہ کا انتقال، شہباز شریف کی پیرول پر رہائی کی درخواست، حکومت کیا کرے گی؟

والدہ کا انتقال، شہباز شریف کی پیرول پر رہائی کی درخواست، حکومت کیا کرے گی؟
والدہ کا انتقال، شہباز شریف کی پیرول پر رہائی کی درخواست، حکومت کیا کرے گی؟
کیپشن:    سورس:   PMLN

  

لاہور (ڈٰیلی پاکستان آن لائن) والدہ کے انتقال کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے پنجاب حکومت کو پیرول پر رہائی کی درخواست دے دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کو شہباز شریف کی پیرول پر رہائی کی درخواست موصول ہوگئی ہے جس پر پیر کے روز فیصلہ کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پیرول پر رہائی کا فیصلہ محکمہ داخلہ نے کرنا ہے۔ پیرول پر رہائی کے دنوں کا تعین جنازہ کے اوقات کار سے طے ہوگا، معاملے پر کسی قسم کی سیاست نہیں کریں گے، دکھ کی گھڑی میں باپ بیٹے کو ہر سہولت دی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -