والدہ کا انتقال، جیل میں موجود شہباز شریف سے ملنے کون پہنچ گیا؟

والدہ کا انتقال، جیل میں موجود شہباز شریف سے ملنے کون پہنچ گیا؟
والدہ کا انتقال، جیل میں موجود شہباز شریف سے ملنے کون پہنچ گیا؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) والدہ کے انتقال کے بعد ن لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے جیل میں ملاقات کیلئے پہنچ گئے۔

حکومت کی جانب سے شہباز شریف کی والدہ کے انتقال کے بعد ان کی قانونی ٹیم کو ان کے ساتھ جیل میں ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔ حکومت سے اجازت ملنے کے بعد ن لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ شہباز شریف سے ملنے جیل پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جیل میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ٹیلی فون پر بات کرائی جائے گی۔ جس کے بعد قانونی کارروائی مکمل کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بیگم شمیم اختر کی پہلی نماز جنازہ لندن اور بعد ازاں لاہور میں ادا کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ضروری لوگوں کو شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرول پر رہائی کا فیصلہ محکمہ داخلہ نے کرنا ہے۔ پیرول پر رہائی کے دنوں کا تعین جنازہ کے اوقات کار سے طے ہوگا، معاملے پر کسی قسم کی سیاست نہیں کریں گے، دکھ کی گھڑی میں باپ بیٹے کو ہر سہولت دی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -