آدمی کو اپنا 27 سال پہلے کھوجانے والا پرس اسی جگہ سے واپس مل گیا، ایسا دلچسپ واقعہ کہ حیرت کی انتہا نہ رہے

آدمی کو اپنا 27 سال پہلے کھوجانے والا پرس اسی جگہ سے واپس مل گیا، ایسا دلچسپ ...
آدمی کو اپنا 27 سال پہلے کھوجانے والا پرس اسی جگہ سے واپس مل گیا، ایسا دلچسپ واقعہ کہ حیرت کی انتہا نہ رہے
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) پرس ایک بار گم ہو جائے تو پھر اس کا واپس ملنا معجزے سے کم نہیں ہوتا لیکن اس آسٹریلوی شخص کی قسمت دیکھیں کہ اسے 27سال قبل ساحل سمندر پر گم ہونے والا اپنا پرس اب جا کر واپس مل گیا اور یہی نہیں بلکہ اس کی رقم اور دیگر چیزیں بھی تاحال کارڈ کے اندر موجود تھی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس آدمی کا نام پائول ڈیویس ہے جو 1994ء میں نیوسائوتھ ویلز آسٹریلیا کے ساحل پر نئے سال کا جشن منا رہا تھا کہ اس کا پرس جیب سے گر گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ایک آدمی اپنے دوستوں کے ساتھ اسی ساحل پر پکنک منا رہا تھا کہ اسے پائول کا یہ پرس مل گیا۔ اس نے اس کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جو پائول کے ایک کزن کی بیوی نے دیکھ لی۔ خاتون پائول کا پرس گم ہونے کے واقعے کے متعلق جانتی تھی چنانچہ اس نے فوری طور پر پائول کو اس پوسٹ کا لنک بھیجا اور پائول نے اپنا پرس پہچان لیا اور اس آدمی کے ساتھ رابطہ کر لیا۔ چند روز بعد اس آدمی کے ساتھ پائول کی ملاقات ہوئی اور اسے اپنا پرس واپس مل گیا۔ پائول کا کہنا تھا کہ میرا پرس جس جگہ گرا تھا، اس سے چند میٹر کے فاصلے پر مجھے ملا۔ اس میں 5ڈالر کا نوٹ، کریڈٹ کارڈ، میڈیکل اور سٹوڈنٹ کارڈز وغیرہ اب تک موجود تھے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -