جنسی گڑیا کے ساتھ شادی کا اعلان کرنے والے باڈی بلڈر کو خواتین کے کپڑے پہن کر بازار میں گھومنا مہنگا پڑ گیا
نورسلطان(مانیٹرنگ ڈیسک) قازقستان میں گزشتہ سال جنسی گڑیا کے ساتھ شادی کا اعلان کرنے والے باڈی بلڈر کو خواتین کے کپڑے پہن کر بازار میں گھومنا مہنگا پڑ گیا۔ لوگوں نے پکڑ کر درگت بنا ڈالی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس باڈی بلڈر کا نام یوری ٹولوچکو ہے جس نے دسمبر 2019ء میں اعلان کیا تھا کہ وہ آئندہ سال دسمبر میں اپنی جنسی گڑیا کے ساتھ شادی کرے گا۔
اب اس کے اعلان کے مطابق آئندہ ماہ اسے جنسی گڑیا سے شادی کرنی تھی تاہم خواتین کے کپڑے پہن کر سڑک پر جانے پر اسے کچھ لوگوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنادیا اور زخمی کر ڈالا جس پر اس نے عارضی طور پر جنسی گڑیا کے ساتھ شادی ملتوی کر دی ہے۔ یوری کا کہنا ہے کہ وہ اپنی جنسی گڑیا ’مارگو‘ کے ساتھ شادی بہرحال کرے گا۔